حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غیر ملکی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی کوشش کے بارے میں کئے جانے ایک سوال کے جواب میں کہا: جوہری شعبے میں ایران ایک ذمہ دار ملک ہے اور اس کی جوہری توانائی کے بارے میں وہم و گمان اور یا قیاس آرائياں نادرست عمل ہے۔
انہوں نے کہا: ایران کے قومی اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہئے۔
اسحاق ڈار نے جوہری مذاکرات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: کسی بھی قسم کا کوئی بھی بین الاقوامی سمجھوتہ قومی اقتدار اعلی اور اس کے احترام کے اصول کی بنیاد پر طے پانا چاہئے۔
آپ کا تبصرہ